کسی بہت ہی خاص چیز کا حصہ ہونا واقعی اعزاز کی بات ہے، رائیلی روسو

March 01, 2022

پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور اس کے معیار کا اندازہ اس بات سے واضح ہے کہ ایونٹ کے ختم ہونے کے بعد بھی غیرملکی کھلاڑی اس کی تعریف کررہے ہیں۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ملتان سلطانز کے جارحانہ بیٹر رائیلی روسو نے پی ایس ایل 7 کے ختم ہونے کے بعد اس لیگ سے متعلق ردعمل کا اظہار ٹوئٹر پر کیا۔

اپنے پیغام میں رائیلی روسو نے پاکستان سپر لیگ سے متعلق لکھا کہ کسی بہت ہی خاص چیز کا حصہ ہونا واقعی اعزاز کی بات ہے۔ امید ہے اگلے سال پھر ملاقات ہوگی۔

رائیلی روسو نے لاہور قلندرز کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ فائنل میچ میں آپ کی ٹیم بہتر تھی، ملتان اور سارے پاکستان کا پورے پی ایس ایل کے دوران سپورٹکرنے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جنوبی افریقی کھلاڑی کے اس پیغام کو انکے اکاؤنٹ پر 26 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا۔

واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان سپر لیگ 7 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو لاہور قلندرز نے شکست دے کر پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹرافی جیتی تھی۔