بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

May 18, 2024

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نئے بیٹ بنوا لیے۔

دونوں بیٹرز اپنی پسند کے بیٹ بنوانے کے لیے لیڈز سے سسیکس گئے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے اور بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند اور ضرورت کے بیٹ بنوائے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے امتحان میں پورا اترنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔

دونوں کرکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹ خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ اگلے ماہ سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہو رہا ہے۔