بیٹے کو بچانے کیلئے باپ بپھرے بیل کے آگے لیٹ گیا

March 04, 2022

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقابلے کے دوران ایک والد نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر 18 سالہ بیٹے کو بپھرے ہوئے بیل سے بچالیا۔

سوشل میڈیا پر ایک امریکی کاؤبوائے کوڈی ہکس کی جانب سے اپنے مقابلے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی.

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیل پر چڑھے کوڈی ہکس رنگ میں داخل ہوتے ہی گرپڑے اور بپھرا بیل رنگ میں گھومنے لگا۔

بیل کو قابو کرنے کے لیے جہاں ہینڈلر رنگ میں کودے وہیں کوڈی کے والد بیٹے کو اس بیل سے بچانے کے لیے ان پر لیٹ گئے۔

بعد ازاں ویڈیو میں کوڈی کے والد پر بیل کو حملہ کرتے بھی دیکھا گیا لیکن اس دوران کوڈی کے والد اپنے بیٹے کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئے۔