بطخ نے شیر کو چکما دے دیا،دلچسپ ویڈیو وائرل

March 08, 2022

سوشل میڈیا پر بطخ اور شیر کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہور ہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ کس طرح تالاب میں مزے کرتی بطخ شیر کو دیکھ کر پرشیان ہو جاتی ہے۔

بطخ شیر سے زیادہ تیز تو نہیں بھاگ سکتی لیکن اس کا شکار ہونے سے بچ ضرور سکتی ہے، بطخ نے شیر کو ایسا کھیل کھلایا کہ وہ پریشان ہو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بطخ تالاب میں موجود شیر کو چکما دیتی رہی، شیر جیسے ہی بطخ کی جانب قدم اٹھاتا تو بطخ تالاب میں غوطہ لگا کر غائب ہو جاتی اور دوسری طرف سے نکل کر شیر کو سرپرائز دیتی۔

بطخ نے ایسا کئی بار کیا اور شیر بطخ کی چالاکی دیکھ کر پریشان ہوتا رہا۔