حکومت عدم اعتماد کی تحریک پر دھمکیوں یا تشدد کے بغیر ووٹنگ کی اجازت دے، ہیومن رائٹس واچ

March 17, 2022

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پر چلے اور عدم اعتماد کی تحریک پر دھمکیوں یا تشدد کے بغیر ووٹنگ کی اجازت دے۔

ہیومن رائٹس واچ کی ایشیاء کے لئے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پیٹریشیا گوسمین نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن جمہوری عمل کو سبوتاژ نہ کریں اور اپنے حامیوں سے کہیں کہ اشتعال یا کسی مجرمانہ اقدامات سے ووٹ کو مجروح نہ کریں۔

پیٹریشیا گوسمین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ممکنہ طور پر تشدد پر مبنی تصادم کے لئے اسٹیج تیار ہوگیا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پر چلے اور عدم اعتماد کی تحریک پر دھمکیوں یا تشدد کے بغیر ووٹنگ کی اجازت دے۔