’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے اس بچے کی حالیہ تصاویر دیکھ کر سب حیران

March 18, 2022

بالی ووڈ کی شہرۂ آفاق فلم کبھی خوشی کبھی غم میں شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کا کردار نبھانے والے چائلڈ اسٹار کی حالیہ تصاویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کِرش کا کردار نبھا کر بالی ووڈ میں مشہور ہونے والا یہ اداکار جبران خان اب 28 برس کا ہوچکا ہے۔

جبران خان ایک کامیاب اداکار بننے کی کوشش میں ہیں، جبران خان اچھے کرداروں کے لیے آڈیشن دے رہے ہیں۔

کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کبھی خوشی کبھی غم 14 دسمبر 2001 کو ریلیز کی گئی تھی اور اس فلم میں شاہ رخ خان، کاجول ، کرینہ کپور، رہتک روشن اور جیا بچن نے نمایاں کردار ادا کیے تھے۔

اس سے قبل ’ کبھی خوشی کبھی غم ‘ کی ریلیز کے 20 سال مکمل ہونے پر کِرش کا کردار ادا کرنے والے جبران خان نے ایک خصوصی انسٹاگرام پوسٹ بھی شیئر کی تھی جس میں وہ ٹی وی اسکرین کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے ہی ڈائیلاگز پر لپ سنکنگ کرتے نظر آئے۔

جبران خان کے انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے متجاوز کر گئی ہے،