برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح پر ہیں، عمران خان

March 19, 2022


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح پر ہیں، کرنٹ اکاونٹ خسارہ صرف 0.5 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حوالے سے بتایا۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں جنوری کے مقابلے میں 2 ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ رواں مالی سال میں یہ سب سے کم ماہانہ خسارہ ہے۔