ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے بعد پاکستان ویمن ٹیم کے جشن کی ویڈیو وائرل

March 21, 2022

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے بعد پاکستان ٹیم نے انوکھے انداز میں جشن منایا۔

2009 کے بعد ولڈکپ مقابلوں میں پہلی فتح حاصل کے نے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے گراؤنڈ میں ایک ساتھ مل کر دل دل پاکستان نغمہ گنگنایا، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کی ملی نغمہ گانے کی ویڈیو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیم کی تمام کھلاڑیوں نے دائرہ بناکر ایک دوسرے کے کاندھوں پر ہاتھ ڈال کر ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گاتے ہوئے اپنی فتح کا جشن منایا، اس دوران ٹیم کی کھلاڑی بہت خوش بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو اپنے پانچویں میچ 8 وکٹ سے شکست دی۔

ہیملٹن میں کھیلا گیا میچ بارش کی وجہ سے 20 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا، بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کی ہے اور حریف ٹیم کو 89 رنز تک محدود رکھا۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے بارش سےمتاثرہ میچ میں 90 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کیا، ندا ڈار نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 37، عمیمہ سہیل 22 اور بسمہ معروف نے 20 رنز بنائے۔