ماڈل آمنہ بابر نے طلاق کی تصدیق کردی

March 22, 2022

ماڈل آمنہ بابر، فائل فوٹو

معروف پاکستانی فیشن ماڈل آمنہ بابر نے تصدیق کردی ہے کہ ان کی اپنے شوہر سے کچھ عرصہ پہلے طلاق ہوگئی ہے۔

آمنہ بابر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنے مداحوں کیساتھ گپ شپ لگانے کے ایک سیشن رکھا تھا۔

ان سے ایک مداح نے اس سیشن کے دوران سوال پوچھا کہ’وہ سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر کیوںشیئر نہیں کرتیں؟‘

آمنہ بابر نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’وہ سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر اس لیے شیئر نہیں کرتیں کیونکہ ان کی اپنے شوہر سے طلاق ہوچکی ہے‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’وہ دونوں اپنی بیٹی کی مل کر دیکھ بھال کررہے ہیں، ان کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوسکے تھے لیکن وہ ایک اچھے باپ ہیں‘۔

خیال رہے کہ آمنہ بابر اپنے ایک قریبی دوستزاہد کے ساتھ فروری2019 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور اسی سال دسمبر میں اس جوڑی کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔