دلہن کا شاہانہ لباس سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا

March 22, 2022

سوشل میڈیا پر شادی سے لی گئی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس کی وجہ کوئی ڈانس پرفارمنس یا پیسے لُٹانا نہیںبلکہ دلہن کا خوبصورت جوڑا ہے۔

ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نو بیاہتا جوڑا اسٹیج پر بیٹھا ہوا ہے، ہلکے ہرے رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس دلہن کے شرارے کی فرشی صرف پاؤں ہی میںنہیں بلکہ کئی گز لمبی اسٹیج سے بھی نیچے جا رہی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ بھی بن گئی ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کی دیر تھی کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب لائیک اور شیئر کیا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ کے کمنٹس باکس میں کچھ صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ جتنا اس دلہن نے مہنگا اور لمبا شرارا پہنا ہو اہے اس میںغریب گھرانوں کی کئی لڑکیوںکی شادی ہو سکتی تھی۔