• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے جنگ مڈٹرم الیکشن کے بعد ہی ختم ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ مڈٹرم انتخابات بعد ہی ختم ہوگی۔ انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ 

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران سے ڈیل کی کوشش نہیں کر رہا، ایران کے ساتھ مذاکرات کا امکان موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے معاملے میں وہ صرف جوہری معاہدے تک محدود نہیں بلکہ اس سے آگے بڑھ کر کام کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں پر عائد پابندیوں کے معاملے پر اسرائیل سے بات کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

یوکرین جنگ سے متعلق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ چاہتے ہیں۔ روس نے بھی آج کہا ہے کہ امریکا کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آج 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہیں، جس سے امریکی معیشت اور آئندہ مڈٹرم انتخابات پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید