ویڈیو، شاہین شاہ نے مچل سوئپسن کو کیسے آؤٹ کیا؟

March 22, 2022

اسکرین گریب

لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے بولنگ اٹیک کے سامنے آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار رہی، آسٹریلوی کپتان پہلی اننگز میں محض 11 رنز بنا سکے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نےمچل سوئپسن کی وکٹ لے کر آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا خاتمہ کیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور نسیم شاہ کے حصے میں چار چار وکٹیں آئیں جبکہ نعمان علی اور ساجد خان ایک ایک وکٹ لے سکے۔