بھارتی شخص نے انسانیت کی نئی مثال قائم کر دی

March 23, 2022

انسانیت تا حال زندہ ہے، اس کی ہی ایک مثال سوشل میڈیا پر ویڈیو کی شکل میں وائرل ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت بھارت سے ایک ویڈیو وائرل ہے جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین ویڈیو میں نظر آنے والے انسان کی شکل میں مسیحا کو خوب داد دے رہے ہیں۔

وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بندر کے دل کی دھڑکن رُک گئی ہے اور وہ بے سُدھ زمین پر پڑا ہے۔

ایسے میںایک شخص کی جانب سے اُسے طبی امداد ’فرسٹ ایڈ‘ د ی جا رہی ہے۔

بندر کو منہ کے ذریعے سانس بحال کرنے کی کوشش کامیاب ہو جاتی ہے اور بندر دوبارہ سانس لینے لگ جاتا ہے۔

اس ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی کوشش کو بے حد سراہا جا رہا ہے، وائرل ہوتی اس ویڈیو کو تاحال ہزاروں انٹرنیٹ صارفین لائیک اور شیئر کر چکے ہیں۔