• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرض پروگرام کی اگلی قسط، آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قرض پروگرام کی اگلی قسط پر اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مشن پاکستان پہنچ گیا۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن اس وقت کراچی میں موجود ہے، جو آج سے اسٹیٹ بینک حکام سے مذاکرات کا آغاز کرے گا۔

پہلے مرحلے میں اسٹیٹ بینک کے حکام کے ساتھ ٹیکنکل مذاکرات ہوں گے، جن میں اسٹیٹ بینک کے حکام مشن کو معاشی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زرِمبادلہ کے ذخائر، مانیٹری پالیسی، درآمدات اور فارن ایکسچینج پر بریفنگ دی جائے گی، پاکستان نے زرِمبادلہ کے ذخائر کو 17 ارب ڈالرز سے زیادہ رکھنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

آئی ایم ایف کے وفد سے ٹیکنکل مذاکرات میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر بات چیت ہو گی، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے اور یورو بانڈ کے کامیاب اجراء پر بریفنگ دی جائے گی۔

آئی ایم ایف کو بیرونی ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

آئی ایم ایف کا وفد مرکزی بینک سے مذاکرات کے بعد 25 ستمبر کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گا۔

آئی ایم ایف کا وفد صوبائی حکومتوں اور کاروباری برادری سے بھی بات چیت کرے گا، جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ باضابطہ مذاکرات وزیرِ خزانہ کی امریکا سے واپسی کے بعد 28 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

آئی ایم ایف مشن کے خزانہ، نجکاری، وزارتِ توانائی اور ایف بی آر حکام سے مذاکرات کے دور ہوں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید