روس 9مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے

March 25, 2022

یوکرینی فوج کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روس 9 مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے ۔

یوکرینی صحافی ایجنسی ’دی کیف انڈیپینڈنٹ ‘ کے مطابق یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ روس 9 مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔

دی کیف انڈیپینڈنٹ کے مطابق روس کے فوجیوںکو کہا جا رہا ہے کہ جنگ 9 مئی تک ختم ہو جانی چاہیے۔

یاد رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین میں جنگ کا آغاز گزشتہ ماہ 24 فروری کو کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ہر سال 9 مئی کو روس بھر میںعام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے، روس اس دن اپنی عظیم حب الوطنی کی جنگ (1941-1945) کے خاتمے کا جشن مناتا ہے۔

روس 9 مئی کو جیت کا جشن کیوںمناتا ہے؟

30 اپریل 1945 کو ہٹلر نے خودکشی کر لی تھی، ہٹلر کی خودکشی کے کچھ ہی دنوںبعد برلن سوویت یونین کے قبضے میں چلا گیا تھا جبکہ جرمن مسلح افواج نے 7 مئی 1945 کو مغرب میں اور 9 مئی 1945ء کو مشرق میں غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال د یئے تھے۔