رفح پر بمباری سے معاہدہ خطرے میں آسکتا ہے، اردن

May 07, 2024

فائل فوٹو

اردن کے وزیر خارجہایمن السفادینے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم رفح پر بمباری کرکے جنگ بندی معاہدے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم حقیقی طور پر کوئی ڈیل چاہتے ہیں تو وہ اس پیشکش پر سنجیدگی سے بات چیت کریں۔

ادھر تل ابیب میں اسرائیلی مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے تل ابیب ہائی وے بند کر دی۔ مظاہرین نے حکومت سے جنگ بندی ڈیل قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قبل ازیں فلسطینی شہری ممکنہ جنگی بندی کی خبر پر سڑکوں پر نکل آئے، اس موقع پر رفح میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔