سندھ ہائی کورٹ: ضمیر عباسی کیخلاف درخواست کا حکمنامہ جاری

March 25, 2022

سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کے خلاف درخواست کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے ضمیر عباسی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا عبوری حکم برقرار رکھا ہے اور اس حوالے سے درخواست سماعت 29 مارچ کو مقرر کردی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ضمیر عباسی کے خلاف دائر درخواست کو دیگر درخواستوں سے الگ کردیا ہے۔