سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے پانچ سو روپے کی کمی

March 28, 2022

ملک میں سونے کی قیمت میں آج 550 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے ساتھ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 31 ہزار 350 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 472 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 12 ہزار 611 روپے ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 26 ڈالر کم ہو کر 1932 ڈالر فی اونس ہے۔