• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد قبائلی عمائدین ہیں، جو ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کے بعد واپس جارہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید