لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ

March 31, 2022


لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے، شہر میں ہر گھنٹے بعد بجلی بند ہونے لگی۔

بجلی کی بندش سے واسا کے ٹیوب ویل بھی بند ہوگئے ہیں جبکہ شہری پریشان ہورہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

شہریوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لیسکو میں طلب بڑھ گئی ہے جبکہ بجلی کا کوٹہ مزید کم ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پیسکو نے کہا ہے کہ فیڈرز پر خسارے کے مطابق لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، جن فیڈرز پر خسارہ صفر ہے وہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض مقامات پر مرمتی کام کے باعث بجلی بند رہتی ہے۔