لودھراں سیکریٹریٹ سے پی ٹی آئی جھنڈا اتار دیا گیا، ترین گروپ کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

April 02, 2022

جہانگیر ترین گروپ نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا، لودھراں میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے پارٹی کا جھنڈا اتار دیا گیا۔

ترجمان ترین گروپ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے عمران خان کی تصاویر ہٹادی گئیں، پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کا نام جہانگیر ترین پبلک سیکریٹریٹ رکھ دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے کارکنوں کا پبلک سیکریٹریٹ میں اجلاس ہوا، کارکنوں نے جہانگیر ترین کے ن لیگ کی حمایت کے فیصلے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔