جمہوریت کے حق میں فیصلہ نہ آیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا، ضیاء الحسن لنجار

April 05, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہجمہوریت کے حق میں فیصلہ نہ آیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا، ایسا احتجاج کیا جائے گا جو اس وقت ملک کے ایوان میں بیٹھے ہیں انہیں لگ پتا جائے گا۔

کراچی سے جاری ایک بیان میں ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ سیاسی ورکرز اور وکلاء برادری ہر چیز کے لئے تیار ہیں، جمہوریت کے حق میں فیصلہ ہوا تو اس کے لئے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ہم نے سپریم کورٹ پر فیصلہ چھوڑ دیا ہے، اللّٰہ کرے آج اچھی خبر آئے۔

ان کا یہ کہنا تھا کہ سیاسی ورکرز اور وکلاء دیکھ رہے ہیں کے اس ملک کے منصف کیا کرنے والے ہیں۔

سپریم کورٹ، اسمبلی توڑنے کے معاملے پر ازخود نوٹس کی سماعت آج پھر

واضحرہے کہ سپریم کورٹ میں ملک کی آئینی سیاسی صورتحال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج پھر ہوگی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

گزشتہ روز ہونے والی سماعت پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ بحث کرائے بغیر ووٹنگ پر کیسے چلے گئے، عدالت ہوا میں فیصلہ نہیں کرے گی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی سوالات کے جوابات دینا ہوں گے، ہم بھی جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔