پاک بھارت سیز فائر کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن تاریخی تیزی دیکھی جارہی ہے۔
کاروبار کے دوران بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 9 ہزار 482 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 656 پر آگیا جس سے انڈیکس میں 8.78 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں ریکارڈ تیزی کے بعد کاروبار ایک گھنٹے کے لیے روک دیا گیا تھا۔
بعدازاں ٹریڈنگ ایک گھنٹہ معطل رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 104 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔