• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کے معاملے پر بھارت کو اس بار جیسا ہی جواب دیا جائیگا: رانا ثناء اللّٰہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر بھارت کو اس بار جیسا ہی جواب دیا جائے گا۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کہہ دیا تھا، اگر ہماری سالمیت پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے، ہمارے جواب کے بعد نریندر مودی نے سیز فائر کی درخواست کی۔

وزیرِ اعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ بھارت کو پانی کے معاملے پر بھی ایسا ہی جواب دیا جائے گا جیسا اس بار دیا گیا۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر کا معاملہ تو ہر قیمت پر سامنے رکھا جائے گا، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر دوبارہ اجاگر ہوا ہے، پہلے تو مودی اس پر بات کے لیے تیار ہی نہیں تھے۔

قومی خبریں سے مزید