نیلم منیر کی نوعمر مداح کے ساتھ رکشے کی سواری

April 08, 2022

خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی نوعمر مداح کے ساتھ رکشے کی سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

نیلم منیر کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بچے سے بڑے کھلے انداز میں گفتگو کررہی ہیں، جبکہ بچہ بھی بھرپور اعتماد سے انہیں جواب دے رہا ہے۔


نیلم منیر بچے سے زیب تن مخصوص لباس کی تفصیل جاننا چاہتی ہیں جس پر وہ بچہ انہیں بتاتا ہے کہ اس نے کھیلنے کے لیے ایسا لباس پہنا ہوا ہے اور یہ لباس اس نےخود ہی ڈیزائن کیا ہے۔

نیلم منیر کو بچے کی باتیں اتنی پسند آتی ہیں کہ وہ بچے کو گفٹ بھی دیتی ہیں۔