ملک میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی

April 08, 2022

ملک میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، ایک تولہ سونا 2000 روپے سستا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2000 روپے کی کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 32 ہزار 300 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1715 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 13 ہزار 426 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 1933 ڈالر فی اونس ہے۔