وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے کھلنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، ذرائع

April 09, 2022

وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حکم پر عمل نہ ہونے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے دفاتر کھولے جانے سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے کھلنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی، اس سے متعلق وزیراعظم کو بتا دیا گیا۔