عمران خان کے کراچی جلسے کی تاریخ تبدیل

April 12, 2022

فائل فوٹو

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے کراچی جلسے کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے دورۂ کراچی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان اتوار کے بجائے اب ہفتہ کے روز کراچی جائیں گے، وہ 16 اپریل رات 9 بجے کراچی کے عوام سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل دیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کا اس متعلق کہنا ہے کہ کراچی کا جلسہ مزار قائد پر ہوگا، ان شاء اللّٰہ کراچی اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی اور پشاور میں تاریخی جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے، عمران خان 13 اپریل کو پشاور میں جلسہ کریں گے۔