کچے کے ڈاکو چھوٹے ہیں، جرم کے اعتبار سے پکے کے ڈاکو بڑے ہیں، ناصر عباس

May 08, 2024

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکو چھوٹے ہیں، جرم کے اعتبار سے پکے کے ڈاکو بڑے ہیں۔

تحفظ آئین پاکستان کیسے اور کیوں؟ کے عنوان سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ 9 مئی کے بعد جو ظلم شروع ہوا وہ ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ جو بھی آئین کے خلاف قدم اٹھائے اسے منع کرنا چاہیے، ہارے ہوئے کو فارم 47 سے ایوانوں میں نہیں جانا چاہیے تھا۔