کراچی: اپریل میں ہونے والے جرائم پر سی پی ایل سی رپورٹ جاری

May 08, 2024

علامتی تصویر۔

اسٹریٹ کرائمز پر سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے کراچی میں اپریل 2024 کے دوران ہونے والے جرائم سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق شہر میں اپریل میں 19 گاڑیاں چھینی اور 143 چوری کی گئیں جبکہ 3572 موٹر سائیکلیں چوری اور 612 چھینی گئیں۔

سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اپریل میں شہریوں سے 1368 موبائل فونز چھینے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اغواء کا ایک واقعہ پیش آیا جبکہ بھتہ خوری کی 15 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

سی پی ایل سی کے مطابق کراچی میں ماہ اپریل میں قتل کے واقعات میں 59 افراد جاں بحق ہوئے۔