عالیہ بھٹ کی شادی کے بعد اگلی باری کس کی؟

April 18, 2022

نو بیاہتا بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی ایک رسم سے لی گئی دلچسپ تصویریں، اداکارہ کرشمہ کپور کی جانب سے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

کرشمہ کپور اِن تصویروں میں بے حد خوش اور شادی انجوائے کرتے ہوئے نظر آ رہی ہی۔

کرشمہ کی اِن نئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ کی جانب سے اپنی رسم حنا پر پہنے گئے شگن کے کَڑوں سے ٹوٹنے والے کلیرے کرشمہ کپور پر آ گرے ہیں جس کا مطلب ہے کہ عالیہ بھٹ کے بعد اب کرشمہ کپور کی شادی کی باری ہے۔

کرشمہ کپور نے اِن تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے اپنے انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’کلیرا مجھ پر آ گرا ہے دوستوں،‘ اور ساتھ میں دل اور چمکتی بتیوں کے ایموجیز بھی بنائے ہیں۔

کرشمہ کپور کی جانب سے شیئر کی گئی اِن تصویروں کے کمنٹ باکس میں مداح خوش، کرشمہ کپور کو دعائیں دیتے اور شادی کر لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔