داود کے ایک اور گاؤں میں آتشزدگی، 20 مکانات جل گئے

April 24, 2022

علامتی فوٹو

داود کے علاقے میہڑ کے نواحی گاؤں نور پور کے 20 سے زائد مکانات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نور پور میں 132 کے وی کی تاریں مکانات پر گریں، جس سے لگی آگ نے 20 سے زائد کچے مکانات کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے وقت پر پہنچ کر گاؤں میں لگی آگ پر سوا گھنٹے میں قابو پالیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق میہڑ کے گاؤں میں لگنے والی آگ میں اب تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔