ہمیں دین پر لیکچر دینے والے اپنے آپ کو بے نقاب کر چکے: ایمان مزاری

April 29, 2022

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے مدینہ منورہ میں ناخوش گوار واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دین پر لیکچر دینے والے اپنے آپ کو بے نقاب کر چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں شرم یا شائستگی کی بات نہیں کروں گی کیونکہ یہ وہ خوبیاں ہیں جو تحریکِ انصاف میں کم ہی پائی جاتی ہیں۔

ایمان زینب مزاری نے یہ بھی کہا کہ صرف یہ کہوں گی کہ جنہوں نے اپنا دور ہمیں دین پر لیکچر دینے میں گزارا وہ اپنے آپ کو بے نقاب کر چکے ہیں۔