مدینے میں جو ہوا وہ ان کے اعمال کا نتیجہ تھا، عمران خان

April 30, 2022


مسجد نبویﷺ کی بےحرمتی واقعہ کے ایک روز بعد عمران خان کا مؤقف بالآخر سامنے آگیا۔

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مدینے میں جو ہوا وہ ان کے اعمال کا نتیجہ تھا۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے بیرونی سازش کا حصہ بن کر حکومت کو گرایا۔ اس سازش کے تحت این آر او ٹو دیا گیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوچ بھی نہیں سکتا اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں۔

عمران خان نے کہا کہ کرپٹ ترین لوگوں کو مسلط کیا گیا، یہ عوام کا ردعمل ہے۔ مدینے میں جب یہ واقعہ ہوا تو پی ٹی آئی کارکن شب دعا منارہے تھے۔