مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، محمود خان

May 01, 2022

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہمزدوروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے مؤثر قوانین سازی کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں محمود خان نے کہا کہ مزدوروں کےحقوق کا تحفظ کئے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور تحفظ ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محنت کش افراد کیلئے روزگار کے باعزت اور پرکشش مواقع دے رہے ہیں۔