لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 سے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ڈاکٹر کو اغوا کرلیا۔
پولیس نے ڈاکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق 62 سالہ ڈاکٹر طاہر جمیل کلینک سے واپس اپنے گھر آ رہے تھے کہ راستے میں دو موٹرسائیکل سواروں نے انہیں روکا اور اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران رات گئے ہی موقع پر پہنچے اور شواہد کا جائزہ لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے تفتیشی ٹیم کو ہدایات دی ہیں کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس واردات کو ریڈ لائن کے طور پر لیا جارہا ہے، ملزمان کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔