آصف زرداری آبائی علاقے نوابشاہ میں عیدالفطر منائیں گے

May 02, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے، آصف زرداری آبائی علاقے نوابشاہ میں عیدالفطر منائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے عید کی نماز دبئی میں ادا کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ فنکشنل لیگ پیر پگارا آبائی علاقے پیر جو گوٹھ خیرپور میں عید منائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپنے آبائی علاقے سیہون شریف میں عید منائیں گے۔