جیو پر عید کے چوتھے روز سے انٹر ٹینمنٹ کی کہکشاں

May 05, 2022

جیو پر عید کے چوتھے روز سے انٹر ٹینمنٹ کی کہکشاں اترنے کو تیار ہے۔

سنسنی، خوف اور پُراسراریت سے بھرپور ڈراما سیریل ’سایہ ٹو‘ دیکھیں شام سات بجے۔

اپنوں میں رہ کر بھی اجنبی کردار کی کہانی ’دل آویز‘ دیکھیں رات نو بجے روزانہ۔

اسی طرح سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کی پیش کش میگا ڈراما سیریل ’میرے ہم نشین‘ نشر ہوگی عید کے چوتھے دن سے ہر جمعے اور ہفتے کی رات آٹھ بجے۔