دانیہ شاہ کا اصل انسٹا اکاؤنٹ کونسا ہے؟

May 12, 2022

فائل فوٹو

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے اصل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بارے میں بتادیا۔

دانیہ شاہ اور عامر لیاقت دونوں ہی ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، اس جوڑے کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین اور شرمناک الزامات لگائے جارہے ہیں۔

عامر لیاقت حسین میڈیا کے سامنے نہیں آئے ہیں تاہم اُن کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ مختلف میڈیا نمائندوں کو انٹرویوز دیتی نظر آرہی ہیں جن میں وہ کئی انکشافات بھی کررہی ہیں۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کے نام منسوب کئی جعلی اکاؤنٹس بن گئے ہیں جن پر اُن کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ اُن کا اصلی اکاؤنٹ ہے۔

تاہم اب دانیہ شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بارے میں بتادیا ہے۔

دانیہ شاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جوکہ ’دانیہ ملک‘ کے نام سے ہے۔

اُنہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میرا اصلی اور آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے۔‘

دانیہ شاہ نے 16 گھنٹے قبل یہ اسٹوری شیئر کی تھی، اس وقت اُن کے فالوورز کی تعداد 76 ہزار ہے تاہم اب اُن کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس وقت دانیہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 77 ہزار سے زائد ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اُن کے فالوورز میں اضافہ ہورہا ہے۔