امارات کے صدر خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر پاکستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان

May 13, 2022

متحدہ عرب امارات کے صدر خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر پاکستان میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے کابینہ ڈویژن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 13 سے 15مئی تک پاکستان میں قومی سوگ منایا جائے گا۔

کابینہ ڈویژن کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 13 سے15مئی تک پاکستان کا قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔