نئی حکومت آنے کے بعد فارن کرنسی کی آمد میں اضافہ

May 14, 2022

نئی حکومت آنے کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں نے پاکستان بھیجی جانے والی فارن کرنسی کی مقدار اور بڑھا دی ہے۔

تاریخ میں پہلی بار اپریل کے مہینے میں ترسیلاتِ زر 3 ارب سے بھی تجاوز کر گئیں۔ اپریل میں 3 ارب ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی گئی۔

سعودی عرب سے 70 کروڑ 72 لاکھ ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 61 کروڑ 41 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

دیگر خلیجی ملکوں سے 35 کروڑ نواسی لاکھ ڈالر پاکستان آئے جبکہ برطانیہ سے 48 کروڑ 41 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 34 کروڑ 56 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔