شکرگڑھ: مہمانوں نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا

May 15, 2022

پنجاب کے شہر شکرگڑھ میں مہمانوں نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دسری میں اغواء کے بعد لڑکی سے مبینہ زیادتی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو گھر آئے مہمانوں نے اغواء کیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو بازیاب کروا کے 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔