سب ڈویژنوں میں تبدیل ہونیوالے 10ایس ڈی اوز کے تبادلے منسوخ

May 16, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) وزارت بجلی کی ہدایت پر سب ڈویژنوں میں ٹرانسفر ہونے والے10 ایس ڈی اوز کے تبادلے منسوخ کردئیے گئے ۔ لیسکو میںایسوسی ا یٹ ڈپلومہ ہولڈرز کو ایس ڈی اوز کے عہدوں سے فارغ کر کے اصل جگہوں پر لائن سپرنٹنڈنٹ بنادیا اورسیکرٹریٹ کے ماتحت شعبوں میں کام کرنے والے گریجو یٹ انجنیئرز کو ان کی جگہ سب ڈویژنوں میں ایس ڈی او لگادیا گیا۔ شدید گرمی، بجلی کی بندش اوردوہری نوکریوں کی وجہ سے ایس ڈی اوز نے تبادلے منسوخ کرانے کے لئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے، ذرائع نے کہا کہ ابھی 10 سے زیادہ ایس ڈی اوز اپنے تبادلے منسوخ کرانے اور واپس دفاتر آ گئے ہیں۔جن شعبوں میں ایس ڈی اوز کے تبادلے منسوخ ہوئے ان راجیش کمار، بلال عمران، حمزہ طارق، سید عزیر،اسامہ طارق سمیت دیگر شامل ہیں جو پی ایم یو، پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر، پلاننگ،جی ایس او کے شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیسکو ترجمان نے کہا کہ کسی ایس ڈی او کا تبادلہ منسوخ نہیں کیا، ان کی جگہ دوسرا کام کرنے والا نہیں تھا، عارضی طور پر انھیں واپس بلایا گیا ہے۔