راجہ ناصرعباس جعفری مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین منتخب

May 16, 2022

لاہور(خبرنگار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےانٹراپارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اگلے تین سال کے لیے بھاری اکثریت سے مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیداران نے حق رائے دہی استعمال کیا۔