عمرسرفرازچیمہ نے آئینی ڈیڈلاک پیدا کرنے کی کوشش کی ،قانون کومذاق بنایا،عمران گورا یہ

May 16, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ن لیگ پنجاب عمران گورایہ نے سابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق گورنر پنجاب نے اپنے منصب کے وقارکو مدنظر نہیں رکھا۔انہوں نے صوبے میں آئینی ڈیڈ لاک پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی اور مخصوص اشارے پر آئین شکنی کے مر تکب ہوئے۔آئینی مناصب پر فائز شخصیات کامخصوص سیاسی قوتوں کاآلہء کار بنناقابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف وزری سے سابق گورنر پنجاب کا غیر آئینی کردارکھل کر سامنے آگیاتھا۔عمر سرفرازچیمہ نے آئین،قانون اورعدالتوں کا کھلے عام مذاق اڑایا۔عمرسرفراز چیمہ کے غیر آئینی اقدامات کا اصل مقصد جمہوریت پر حملہ تھا۔