ایڈیشنل سیشن جج کاڈسٹرکٹ جیل کادورہ معمولی جرائم میں ملوث 8 ملزمان رہا

May 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان راشد اقبال نے ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ کیا ،انہوں نےمعمولی جرائم میں ملوث 8 ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات دیئے جن پر فوری عمل کیا گیا ،انہوں نے کچن،ہسپتال اور مختلف بیرکوں کا بھی دورہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اور موقع پر انکے حل کے لئے احکامات جاری کئے،قائم مقام جیل سپرنٹنڈنٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔