ریل یونینز کی ہڑتالوں سے ٹیکس دہندگان کے ساتھ ہمارے منصوبے ناکام ہوجائیں گے، گرانٹ شیپس کا انتباہ

May 19, 2022

راچڈیل(نمائندہ جنگ) سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے ریلوے یونینز کو متنبہ کیا ہے کہ وسیع پیمانے پر ریل ہڑتالوں کی وجہ سے ان کے منصوبے ٹیکس دہندگان کے ساتھ بری طرح متاثر ہوں گے جنہیں کورونا بحران کے دوران صنعت کو بچانے کیلئے مرتب کیا گیا تھا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سوال کیا کہ یونین کے رہنما ایسے وقت میں انتہائی نقصان دہ اور خود کو شکست دینے والی صنعتی کارروائیاں کیوں کر رہے ہیں جب ریلوے ابھی وبائی امراض کے اثرات سے ٹھیک ہو رہا ہے ،ریل میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ ورکرز یونین اس وقت 15ٹرین آپریٹرز میں کام کرنے والے 40000 سے زیادہ ممبران کو ممکنہ قومی ریل ہڑتال پر ووٹ دے رہی ہے ،یونین کے مطابق اضافی تنخواہ، ملازمتوں اور شرائط پر کارروائی اگلے مہینے کے اوائل میں شروع ہو سکتی ہے اور ممکنہ طور پر جدید تاریخ کی سب سے بڑی ریل ہڑتال ہو گی۔ ٹرانسپورٹ سیلریڈ اسٹاف ایسوسی ایشن بھی ملک گیر ریل ہڑتال پر غور کر رہی ہے جب کہ یونائیٹ بشمول لندن انڈر گراؤنڈ نے اپنے ریل کارکنوں کے درمیان بھی ہڑتال کی کارروائی کا انتباہ کیا ہے، اس کی وجہ سے برطانویوں کے سمر آف عدم اطمینان کا شکار ہونے کا امکان پیدا ہوا ہے کیونکہ وسیع پیمانے پر ہڑتالیں ریل نیٹ ورک پر بدحالی کا باعث بنتی ہیں ،گرانٹ شیپس نے کہا کہ عالمی وبا کورونا بحران کے اثرات سے نکلنے کیلئے بحالی پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے، ایسے وقت میں ہڑتالیں نقصان د ہ ہیں، ہم نے ایک ایسے نیٹ ورک کی حمایت کی ہے جو کسی کو لے کر نہیں جا رہا تھا۔ کابینہ کے وزیر نے بتایا جیسا کہ انہوں نے کوویڈ کے دوران ریلوے کیلئے خطیر سرمایہ سے ہنگامی بیل آؤٹ کی طرف اشارہ کیاٹیکس دہندگان نے فراخدلی سے اس کی حمایت کی ہے، ریلوے کو بچانے کے لیے ایک خاندان کی 600پونڈمدد کی ہے ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ تنخواہ کے تنازع کے ساتھ یونین کے رہنما اس بات کی ضمانت حاصل کرنے کی کوشش میں ہڑتالوں کا انتباہ دے رہے ہیں کہ کام کے طریقوں میں لازمی فالتو پن یا نقصان دہ تبدیلیاں نہیں ہوں گی۔ آر ایم ٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پورے ریل نیٹ ورک میں 1000ٹکٹ دفاتر بند ہونے کے خطرے میں ہیں لیکن ٹرانسپورٹ سیکرٹری نے اصرار کیا کہ نیٹ ورک کو خود کو اَپ ڈیٹ کرنا چاہئے، سفر کے انداز بدل گئے ہیں، لوگوں کے ٹکٹ خریدنے کا طریقہ بدل گیا ہے، یہ خیال کہ کام کے طریقوں میں کوئی تبدیلی نہیں آتی واضح طور پر بکواس ہے۔ ٓآر ایم ٹی کے جنرل سیکرٹری مک لنچ نے اپنی یونین کے ممبران پر زور دیا ہے کہ وہ ہڑتال کی کارروائی کے حق میں ووٹ دیں تاکہ تنخواہ پر پابندی کو ختم، شرائط کو بچایا اور آپ کی ملازمت کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔