حاجی کیمپ ڈرین منصوبہ کیلئے فنڈز کااجراء،تعمیراتی کام شروع

May 19, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) وسطی لاہور کے بوسیدہ سیوریج سسٹم کو بہتر کرنےکیلئے شہر پہلی سٹروم واٹر حاجی کیمپ ڈرین منصوبہ کیلئے فنڈز کا اجراء، سائٹ پر تعمیراتی کام آغاز کردیاگیا، حاجی کیمپ ڈرین کا فیز ٹو مکمل کرنے کے لیے دو مرکزی شاہراہوں کو چار ماہ تک جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سٹروم واٹر ڈرین کا پہلا فیز حاجی کیمپ سے جین مندر چوک تک مکمل کیا جا چکا ہے تاہم دوسرے فیز کو مکمل کرنے کا کام دونوں اداروں کے این او سی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ پہلی سٹروم واٹر حاجی کیمپ ڈرین کی تعمیر کو مکمل کرنے کیلئےشہر کی دو مرکزی شاہراہوں کو بند کرنے کا پلان بنا لیا گیا. حاجی کیمپ ڈرین کی تعمیر کے لیے دو مرکزی شاہراہوں کو جزوی طور پر بند کیا جائے گا. واسا لاہورنے ٹریفک پولیس اور رنگ روڈ اتھارٹی کو باضابطہ طور پر درخواست کر دی. چوبرجی سے بند روڈ تک دوسرے فیز میں ڈرین بچھائی جائے گی ۔ڈرین کی تعمیر کے لیے چوبرجی چوک کو بند کیا جائے گا ۔ ڈرین کی تعمیر کے لیے چوبرجی چوک کو جزوی طور پر چار ماہ کے لیے مکمل بند کیا جائے گا ۔ جین مندر چوک سے براستہ لیک روڈ چوبرجی جانے والی سڑک کو بند کیا جائے گا. شام نگر روڈ سے سیکریٹریٹ جانے والی ٹریفک کو دو رویہ چلایا جائے گا. شام نگر روڈ سے براستہ رنگ روڈ ڈرین کو بھی بچھایا جانا ہے. رنگ روڈ کو بھی جزوی طور پر ٹریفک کے لئے بند کیا جائے گا ۔