فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ درخواست

May 19, 2022

کراچی (نیوزڈیسک )فن لینڈ اور سویڈن نےنیٹو اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ درخواست دیدی، دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو اتحاد میں ٰشمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دونوں ممالک کو نیٹو رکنیت دلوانے کیلئے مضبوط حمایت کرے گا۔ ادھر غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی نے فن لینڈ اور سویڈن دونوں ممالک سے نیٹو میں شمولیت کے معاملے پر بات چیت ختم کردی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی یورپی ممالک فن لینڈ اور سویڈن نے امریکہ کی سربراہی میں بننے والے سرد جنگ کے اتحاد نیٹو کی رکنیت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کروا دی ہے۔دونوں ممالک کے نمائندوں نے بلجیم کے شہر برسلز میں موجود نیٹو کے صدر دفتر میں اتحاد کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کو جمع کروائی۔اس موقع پر جینز کا کہنا تھا کہ ’میں فن لینڈ اور سویڈن کی جانب سے نیٹو اتحاد میں شمولیت کی درخواست کا خیرمقدم کرتا ہوں۔