سونیا گاندھی نے کانگریس کی قیادت اپنے ہاتھ میں لے لی

May 19, 2022

نئی دہلی (پی پی آئی)کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کی کمان اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کانگریس جلد ہی اپنی کمزوریوں پر قابو پالے گی۔اس کیساتھ ہی انہوںنے بتایا کہ ٹاسک فورس بنائی جائے گی جس کی قیادت وہ خود کریں گی نیز ان کی قیادت میں ایک ایڈوائزی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔ پی پی آئی کے مطابق کانگریس نے2اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر کشمیر سے کنیا کماری تک بھارت جوڑو یاترا شروع کرنے کا اعلان کیا اورضلعی سطح پر 15جون سے جن جاگرن یاترا بھی شروع کی جائے گی۔